اتوار 7 فروری 2021 - 22:28
عراق، بغداد میں داعش کے 13 دہشتگرد گرفتار

حوزہ/ عراقی ٹیلی ویژن السامرائیہ نے بتایا کہ بغداد کے مضافاتی علاقے سے متعدد کاروائیوں کے دوران مشتبہ جنگجوؤں کو وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس یونٹ نے گرفتار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد/ عراقی پولس نے بغداد کے مضافاتی علاقے سے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 13 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی ٹیلی ویژن السامرائیہ نے بتایا کہ بغداد کے مضافاتی علاقے سے متعدد کاروائیوں کے دوران مشتبہ دہشتگردوں کو وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس یونٹ نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے داعش کے خلاف تین سال تک جنگ لڑی ہے اور 2017 کے آخر میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔ عراقی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha